وسیم سفر بلوچ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج، انسدادِ دہشتگردی عدالت کیچ نے باعزت بری کر دیا

 


تُربَت(نامہ نگار) سیاسی و سماجی رہنما وسیم سفر بلوچ کے خلاف 9 مئی 2025 کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی مدعیت میں درج بےبنیاد مقدمہ عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ مقدمے میں قبل از گرفتاری ضمانت ملنے کے بعد کیس کی سماعت جاری تھی۔

14 نومبر 2025 کو معزز انسدادِ دہشتگردی عدالت کیچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کے تمام الزامات ختم کر دیے اور وسیم سفر بلوچ کو باعزت بری قرار دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ استغاثہ شواہد کی بنیاد پر کسی بھی الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

اس مقدمے کی قانونی پیروی معروف قانون دان وسیم نسیم ایڈووکیٹ نے کی جنہوں نے عدالت میں مضبوط دلائل پیش کیے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو دباؤ میں لانے کے لیے ایسے مقدمات کا اندراج معمول بنتا جا رہا ہے۔ وسیم سفر بلوچ کی بریت کو قانونی بالادستی اور انصاف کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post