تربت(نامہ نگار ) سنٹرل جیل تربت کے وارڈن چنگیز امام ولد محمد امام پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ، اہلخانہ کے مطابق وہ تین دن پہلے 11 نومبر کو دوپہر 1 بجے اپنے موٹر سائیکل پر اپنے گھر بگ تربت سے سنٹرل جیل ڈیوٹی دینے روانہ ہوئے تھے لیکن تربت بازار سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ وہ 11 تاریخ کو جیل نہیں پہنچا ہے اور موٹر سائیکل بھی نہیں ملا ہے۔ اہلخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس وارڈن چنگیز امام کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی پولیس تھانے میں اطلاع دیں۔
