خضدار ( نامہ نگار ) بولان کالونی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اشرف ولد حمزہ میراجی قتل۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والا شخص اسماء جتک کے ماموں ہیں۔ آپ کو علم ہے اسماء جتک اغوا کیس کا ایشو رواں سال کے ابتداء میں سامنے آیا تھا، اور بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئی تھی،انکی بازیابی میں متوفی نے اہم کردار ادا کرکے نام نہاد سرکاری کارندوں کو بے نقاب کیاتھا ۔
