بسیمہ ( نامہ نگار ) بسیمہ میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کارندے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ،ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ علاقہ میں بڑی فوج کشی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
کسی بھی وقت سول آبادیوں پر یلغار کی جاسکتی ہے ۔
جھاو کے علاقہ بگاڑی زیلگ میں شام کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا ۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ہے کہ فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ ہواہے ۔
آواران کے علاقہ پیراندر میں قابض فورسز نے گزشتہ روز ایک خانہ بدوش بخشی ولد میر تاج محمد کے گھر پر دھاوا بول کر انھیں انکےبھائی سمیت تشدد کا نشانہ بناکر لے گئے بعد ازاں زخمی حالت میں انھیں چھوڑدیا گیا ۔
کیچ کے دیہی علاقے ھیرونک اور تجابان کے درمیان پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں ،تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
