آنے والے چند برسوں میں عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا تقریباً ناممکن ہوگا۔اقوام متحدہ

 


دنیا ( ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سال 2025 ممکنہ طور پر دنیا کے تاریخ کے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہوگا۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (WMO) نے کہا ہے کہ جنوری سے اگست 2025 کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی انقلاب سے قبل کے دور کے مقابلے میں 1.42 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں میں سے ہر سال دنیا کے 11 گرم ترین سالوں میں شامل رہا ہے، جبکہ گزشتہ تین سال ریکارڈ شدہ 176 سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ گرم سال قرار پائے ہیں۔ عالمی موسمیاتی ادارے کی سربراہ سیلسٹے ساؤلو نے خبردار کیا کہ یہ تمام اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ آنے والے چند برسوں میں عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا تقریباً ناممکن ہوگا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post