خضدار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کل 8 نومبر کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

 


خضدار (پریس ریلیز ) بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف خضدار میں کل 8 نومبر 2025 کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی یہ فیصلہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے اجلاس میں کیا گیا۔
انجمن تاجران خضدار نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور بازار بند رہیں گے۔ شہری ایکشن کمیٹی کے مطابق احتجاج پرامن ہوگا، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام شرکاء سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار میں کئی ماہ سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ عوامی دباؤ کے باوجود بجلی کی فراہمی میں بہتری نہ آنے پر شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے بلوچستان  ٹوڈے نیوز کی واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
Follow the Balochistan Today channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaDT7fI8kyyLLMEexd01

Post a Comment

Previous Post Next Post