چمن ( نامہ نگار ) چمن کے ہزاروں رہائشی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغانستان کے ضلع اسپین بولدک اور صوبہ قندہار میں پھنس کر رہ گئے ہیں
تمام پاکستانی شہری پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے قانونی طور پر افغانستان گئے تھے، تاہم اب وہ وطن واپس نہیں آ پا رہے
پھنسے ہوئے مسافروں نے حکومتِ پاکستان سے پُرزور اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔
