سعودی (نامہ نگار )دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے مبہم بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ایک یا دو سال‘ میں ریٹائر ہو جائیں گے، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’جلد‘ ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال اور مخلتف کلبز کے لیے 950 سے زائد گول کر چکے ہیں، انہوں نے 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، فاروڈر نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
رونالڈو نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2027 تک توسیع کی تھی، 40 سالہ پرتگالی اسٹار اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کو بھی اپنا ہدف قرار دے رہے ہیں، وہ واحد بڑا اعزاز جو ابھی تک ان کے کیریئر میں شامل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے سعودی عرب میں منعقدہ عالمی سیاحت و سرمایہ کاری سمٹ میں ویڈیو کال کے ذریعے ہنستے ہوئےکہا کہ میرے لیے ’جلد‘ کا مطلب 10 سال ہے، نہیں، میں مذاق کر رہا ہوں، میں اس وقت کھیل سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کسی خاص عمر کو پہنچتے ہیں تو فٹبال میں مہینے بہت تیزی سے گزرتے ہیں۔
میں اس وقت خود کو بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں گول کر رہا ہوں، خود کو تیز اور متحرک محسوس کرتا ہوں، قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے بھی لطف آ رہا ہے لیکن ایمانداری سے کہوں تو جب میں نے کہا کہ ’جلد‘ تو اس سے مراد شاید ایک یا دو سال ہیں
