امن و امان کی بگڑتی ھوئی صورت حال پر جمعیت علماء اسلام نوشکی کا اظہار تشویش

 


نوشکے ( نامہ نگار )
جمعیت علماء اسلام نوشکی کے ضلعی امیر مولانا شیخ غلام نبی حاجی منظور احمد مینگل قاری محمد طیب جان مولانا احمد شاہ کلانی مولانا غلام حیدر مولانا ملک محمد حافظ عبداللہ گورگیج مولوی عبد الصمد مینگل مولانا محمد ابرہیم گورگیج مولانا کفایت اللہ مولوی زکریا عادل مولوی عبدالغفور بڑیچ حاجی عبد الطیف گورگیج نے اپنے مشترکہ بیان میں نوشکی میں امن و امان کی بگھڑتی ھوئی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ھے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ھورھا ھے گزشتہ روز جمیعت علماء اسلام نوشکی کے کارکن  فیصل کو گاڑی سے محروم کیا نینشل پارٹی کے سابق ضلعی صدر رب نواز شاہ کی گاڑی اور مل کے ھوٹل میں ڈکیتی کی واردات قابل تشویش ھیں نوشکی میں قتل و غارتگری چوری اور ڈکیتی روز کے معمول بن چکے ھیں انتظامیہ خود غیر محفوظ ھیں وہ عوام کو کیا تحفظ فراہم کرینگے انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں نوشکی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر جمعیت علماء اسلام کو سخت تشویش ھیں انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ڈسٹرکٹ نوشکی اس وقت امن و امان لحاظ سے ایک غیرمحفوظ ضلع ھے نوشکی عوام اس وقت چوروں کے رحم و کرم پر ھیں اور نوشکی عوام چوروں کے ھاتھوں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post