لورالائی ( نامہ نگار ) لورالائی فائرنگ خاتون سمیت دو افراد ھلاک،
کلی نیو باور میں بیٹے نے گزشتہ رات گھر کے اندر فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور اسکی مبینہ آشنا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر قتل کردیا ,اور موقعہ واردات سے فرار ہوگیا ۔
ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں نامعلوم افراد نے تشدد اورفائرنگ کرکے خواتین سمیت3افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی(ش) کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ضلع کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدود محموداولیاءکے قریب گزشتہ شب مبنیہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتوں سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حولاے کردیں اورا لگ الگ مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر ویگن ڈی آئی خان سے ژوب کی جانب جا رہی تھی۔
سوراب کسٹم چیک پوسٹ کے قریب دو گاڑیوں کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سوراب سے کوئٹہ جبکہ دوسری گاڑی کوئٹہ سے سوراب آرہی تھی دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں علی حسن ولد محمد ہاشم، قوم سناڑی زہری، سکنہ گدازئی تحصیل دشتگوران ضلع سوراب، اور غلام مصطفیٰ ولد محمد عمر، قوم ساسولی، سکنہ محلہ قاضی آباد نوشکی شامل ہیں جبکہ تین خواتین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
