خضدار ( کرائم رپورٹ ) خضدار میں پٹواری اشرف نے ہزاروں ایکڑ اراضی جعل سازی بھاری رشوت لیکر لینڈ مافیا کے نام منتقل کردیا پٹواری اشرف جہاں جہاں تعینات رہے وہاں سے عوام کو چونا لگا کر نکلا۔
تحصیل زیدی تحصیل زہری خضدار سٹی سمیت ڈسٹرکٹ کے دیگر علاقوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی جن میں سینکڑوں ایکڑ اراضی ایسی بھی شامل ہے جن کے اوپر رہائشی گھر بنے ہوئے ہیں اور سالوں سے لوگ مقیم بھی ہیں۔
پٹواری اشرف نے سرکاری ریکاڑ سے کئی صفحات بھی غائب کردی ہے اصل مالکان کو جب علم ہوگا تب تلک چڑیا جگ گئی ہوگی کھیت پٹواری اشرف نے کروڑوں روپے رشوت لیکر ریونیو ریکارڈ میں گڑبڑ کردی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اشرف نے سرکاری ریکارڈ کے کئی صفحات کو صفائی کے ساتھ غائب کردیا,سی پیک روڈ سے متصل سینکڑوں ایکڑ اراضی کے سرکاری ریکارڈ میں بھاری رشوت کے عیوض تبدیلی کی گئی۔
کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوج ڈپٹی کمشنر خضدار عبدلرزاق ساسولی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا سے گزارش اس کرپٹ اور بدیانت ملازم کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
