شالکوٹ(نامہ نگار ) کوئٹہ، مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں معمولی تکرار پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں معمولی تکرار پرجھگڑا پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک شخص نے معمولی تکرار پر خنجر سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب بشیر احمد قریبی باغ میں موجود تھا کہ ایک شخص نظر محمد نے معمولی تکرار پر خنجر سے وار کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ خالق شہید کے ایس ایچ او نصیر احمد نوتکانی نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نظر محمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا ملزم نشے کا عادی بتایا جاتا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار کی تحصیل باغبانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص انورکوہلاک کردیا اورموقع سے فرارہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔جبکہ پنجگور ائیرپورٹ روڈ کا رہائشی پراسرار طور پر قتل پولیس کے مطابق عبدالباقی نامی نوجوان جس کی دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا چاقو کے وار سے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر دیا آس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
