بلوچستان میں 12 تا 14 نومبر تک ٹرانسپورٹ بسوں کی سروس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔

 


کوئٹہ(نامہ نگار )بلوچستان  ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 12 تا 14 نومبر 2025 کے دوران صوبے میں تمام ٹرانسپورٹ بسوں کی خدمات معطل کریں۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھیجے گئے خطوط کی روشنی میں اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تمام سیکرٹریز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اعلیٰ حکام کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو فوری اور نہایت اہم سمجھا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post