اسلام آباد ( نامہ نگار ،ویب ڈیسک ) اسلام آباد تازہ ترین
اسلام آباد کے 11 ایریا میں بم دھماکے مقامی میڈیا کے مطابق واقعات میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں ،جبکہ
جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔
دیگر حدود میں ہونے والے دھماکوں کی جگہوں کا تعین نہیں ہوپائی ہیں ۔
