سوراب کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد، چیئرمین ایم سی منیر آزاد رودینی کی موجودگی میں تدفین۔



 سوراب (نامہ نگار ) کلی عزیز آباد کے علاقے میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کچرے کے ڈھیر سے ایک نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب، ایڈووکیٹ منیر آزاد رودینی، موقع پر پہنچ گئے اور ایم سی عملے کے ہمراہ بچی کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کرایا۔

بعدازاں نومولود بچی کو کلی سرخ قبرستان میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ منیر آزاد رودینی نے اس دلخراش واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی اس سنگ دلانہ سوچ انسانیت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا،جرم پیشہ عناصر اپنے گناہوں کی سزا معصوم بچوں کی جان لے کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے گناہ چھپا لیں گے، مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ رب العزت کی بے آواز لاٹھی نہ صرف آخرت بلکہ دنیا میں بھی ان کا پیچھا کرتی رہے گی۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کی مہمات کو تیز کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post