مند گوک سے اغوا ہونے والے شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

 


کیچ ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند گوک میں کوہ ڈگار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
لاش کی شناخت مسلم ولد نعمت اللہ ساکن ہوزئی مند کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلم کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ انتظامیہ نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post