کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے



کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں آج شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 65 کلومیٹر مغرب میں اور گہرائی 25 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم رہی اور لوگ طویل وقت تک کھلے مقامات پر موجود رہے۔
ماہرینِ ارضیات نے بتایا ہے کہ اس نوعیت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post