تفتان ،کچلاک، شاہراہوں پر دو فوربکس گاڑیوں ،ٹوڈی کارز درمیان تصادم، خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

 


تفتان ،کچلاک ( بلوچستان ٹوڈے ) تفتان قومی شاہراہ این 40 پر چھوٹو اور توزگی لانڈی کے درمیانی علاقے میں دو فوربکس گاڑیوں کے درمیان تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں کبیر احمد اور حاجی دبئی نامی افراد کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر کسی قسم کے سرکاری ریسکیو انتظامات نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ این-40 پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر ریسکیو سروسز اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بروقت بچایا جاسکے۔

علاوہ ازیں شال کچلاک میں بوستان قلعہ کے قریب ٹوڈی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، موٹرسائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے.

دریں اثناء بولان میں خانہ بدوشوں کی ٹرک کھائی میں الٹ جانے سے کئی خواتین بچے زخمی ہوگئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post