راولپنڈی (پریس ریلیز) فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرکے سات افراد کو قتل کردیا ۔
تاہم انھوں نے ھلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔کہاکہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد
بھی برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب آزاد ذرائع سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ،آپ کو یاد ہے فورسز اکثر جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرکے مقابلے کا نام دیتے ہیں ۔گزشتہ ہفتے بھی ضلع شیرانی میں 8 افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کیاگیاتھا مگر مکمل تفصیلات آج تک سامنے نہیں آسکے ۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ فورسز فوجی آپریشنوں میں ناکامی کے بعد نہتے پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد کو قتل کرکے مقابلے کا نام دیتے ہیں ۔