کیچ اورکراچی سے دو نوجوان سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ

 


کراچی ،کیچ ( نامہ نگاران )  ضلع کیچ کے علاقہ کونشکلات سے بدنام زمانہ انسداد دہشتگردی کے ادارہ سی ٹی  ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر رواں مہینے کے 5 تاریخ کو 20 سالہ  رحمت ولد محمد بخش سکنہ کونشکلات کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔جبکہ کراچی سے یکم اکتوبر کو سی ٹی ڈی کے کارندوں نے آپسر تربت کے رہائشی 18 سالہ مہران اشرف ولد  اشرف نامی نوجوان کو  بلوچ گلی بشیر گاؤں گلشن اقبال بلاک 10"کراچی  سے اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے ۔


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کوعدالتوں میں پیش کرکے صفائی کا موقعہ دیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post