آواران ( نامہ نگار ) جیونی کنٹانی سے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو مالار گیشکور ضلع آواران اپنے گھر آنے والا نوجوان شفقت جمال ولد جمالدین ساکن چیری مالار تحصیل گیشکور راستے میں لاپتہ ہوگیا ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ضلع آواران کا رہائشی ہے اور مزدوری کے سلسلے میں کُنٹانی میں کام کررہا تھا ۔گھر والوں سے آخری دفعہ 28ستمبر کو فون پر رابطہ کیا تھا کہ میں نکل چکا ہوں تربت سے مالارآوں گا ۔تب سے ان کا نمبر بند جارہا ہے اگر جس بھائی نے اس کو دیکھا تو ان کے والد سے رابطہ کریں ۔گھر والے بہت پریشان ہیں۔
جمال الدین فون نمبر#03342180973
03322284360