تربت ،جیونی ( بلوچستان ٹوڈے )ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک میں ایک شخص قتل۔
اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے لکمیر ولد سید محمد سکنہ شاپک کو قتل کردیا۔
ہسپتال زرائع کے مطابق مقتول کو 14 گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر ماری گئی تھیں۔ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں تربت میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شفیق احمد ولد عرض محمد ساکن ملائی بازار ہلاک ہوگیا، ان کی میت ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ گاڑی ڈرائیور محمد آدم ولد عبدالواحد ساکن بگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دریں اثناء جیونی کٹانی ہور روڈ حادثہ موٹر سائیکل سوار ایک نامعلوم شخص جانبحق ،مقامی انتظامیہ نے نعش پیشکان ہسپتال پہنچاکر مردہ خانہ میں شناخت کیلے رکھ دی ۔