تربت ( نامہ نگار ) بلیدہ سلو کور کے قریب ملنے والے تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، علاقائی زرائع کے مطابق ان میں سے دو کو پروم سے جب کہ ایک شخص بلیدہ تربت کراس پر سے لاپتا کیا گیا تھا۔
لاشوں میں نیک سال ولد دلوش سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، عبد القدوس ولد حمید علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ اور نزر محمد ولد عرض محمد سکنہ پروم شامل ہیں۔ ان کی لاشیں لیویز فورس کی مدعیت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔