حب، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

 


حب(بلوچستان ٹوڈے ) گھریلو ناچاقی شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھات اتار دیا ،نعش حب اسپتال منتقل کردی گئی ،ورثائ دستیاب نہ ہونے کے سبب نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردی گئی۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ہائیٹ پولیس تھانہ کی حدود بھوانی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ بینظیر نامی خاتون کو تین گولیاں مار دی جس کے نتیجے میں وہ شید زخمی ہو گئی جسے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے دوران زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی فائرنگ کے بعد شوہر جسکا نام عبدالطیف لاشاری ساکن گنداواہ حال بھوانی حب سے ہوا ہے  موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تاہم ورثائی کی عدم دستیابی کے سبب مقتولہ کی نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post