اورماڑہ ( نامہ نگار ) اورماڑہ میں سمندری طوفان کے زیر اثر تیز ہواؤں اور سمندر میں شدید طغیانی کے باعث ساحل کے قریب لنگر انداز درجن سے زائد کشتیاں ڈوب گئے۔
کشتیوں کے ڈوبنے سے ماہی گیروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ متاثرہ کشتیوں کے مالکان اور دیگر مقامی ماہی گیروں نے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ ایک مشترکہ ہنگامی منصوبہ کے تحت ماہی گیروں کی باقی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ مزید کشتیاں ڈوبنے سے بچ جائیں اور ماہی گیروں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
