جعفرآباد( نامہ نگار )نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کے نام سے ہوا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے نعش کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا۔ایس ایس پی جعفر آباد واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور نیشنل بینک کے احاطے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ کی نوعیت خودکشی قرار دی جارہی ہے تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔