کوئٹہ ( نامہ نگار ) شال ہنہ اوڑک سپن کاریز ڈیم پکنک منانے کے لیے آنے والی ایک خاندان کی نوجوان لڑکی ڈیم میں ڈوب گئی۔
اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پکنک کے دوران احتیاط برتیں اور ڈیم کے کناروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔