اوستہ محمد ( نامہ نگار ) اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود موج واہ کے مقام پر براہوئی اور کھکھرانی برادری کے درمیان لڑائی ،
بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں نیاز علی، نادر علی، خاوند بخش، خاتون بکھو کھکھرانی سمیت دیگر شامل ہیں۔کلہاڑی کی وار سے خاتون کی ہاتھ میں گہری چوٹ آئی،
زخمیوں کا علاج جاری ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایڈ کے بعد کچھ زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کیا جائے گا۔
