مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )
مستونگ میں ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور ابراہیم بلوچ کی شہادت کے بعد عوام روڈ بند کر کے دھرنا دے رہے ہیں. ڈی سی نے مظاہرین سے اب سے تھوڑی دیر پہلے مظاہرین سے مزاکرات کیے لیکن مزاکرات کامیاب نہ ہو سکے. اب فورسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے خدشہ ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی
مستونگ شہر اور دھرنا کے مقام پر ڈرون پروازیں بھی جاری ہیں.
اطلاعات ہیں کہ دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے انتظامیہ کاروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے جو لاٹھی چارج شیلنگ اور گرفتاریوں کی شکل میں ہوسکتا ہے. تاہم مظاہرین بدستور اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں.