کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع نوشکی اور کوہ سلیمان سے دو افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
24 ستمبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے جمالدینی میں پاکستانی فورسز نے رات گئے قدوس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے وقار بلوچ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے وقار بلوچ کی کوئی خبر یا اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اسی طرح 21 ستمبر 2025 کو کوہ سلیمان کے علاقے چوک موندہ میں پاکستانی فورسز نے کوہِ سلیمان کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے گلوکار زبیر قیصرانی کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔