ریاست کی نظر میں ہر وہ بلوچ ‏غدار ہے جو اپنی قوم اور سرزمین سے محبت رکھتا ہے.. میر جاوید مینگل

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچ رہنماء میر جاوید مینگل نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھلم، چکوال، پوٹھوہار اور پنڈی سے آئے ہوئے قبضہ گیر بلوچستان میں بلوچوں سے پوچھتے ہیں کہ اپنی شناخت بتاؤ، کہاں سے آ رہے ہو اور کہاں جا رہے ہو۔ بلوچوں کو اپنی ہی سرزمین کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک جانے کے لیے ان قابضین سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ یہاں انصاف، قانون، پارلیمنٹ اور میڈیا سب انہی قبصہ گیروں کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ ان کی نظروں میں ہر وہ بلوچ غدار ہے جو اپنی قوم اور اپنی سرزمین سے محبت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ جو دشمن کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن کر اپنی ہی قوم کی نسل کشی میں ملوث ہیں، وہ تاریخ میں ان لوگوں کا انجام بھی ضرور دیکھیں جنہوں نے اپنی قوم سے غداری کر کے قابضین کا ساتھ دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post