خضدار ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں چوتھے روز بھی فوج کشی جاری ، کشیدگی برقرار۔
زہری میں پاکستانی فوج کی پیدل اور قافلوں کی صورت میں پیش قدمی، سینکڑوں فورسز کو ٹینک سمیت فضائی کمک حاصل ہے جن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز میدانی علاقوں سے پیش قدمی کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزان اور شاہموز سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مزید برآں علاقے میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ فضائی نگرانی بدستور جاری ہے۔
