بلیدہ گردانک میں فوجی جاریت، گھروں کی تلاشی اور متعدد افراد حراست کے بعد لاپتہ

 


تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)  بلیدہ گردانک میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں اور متعدد مقامات پر لوگوں کو گھروں سے نکال کر جمع کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا جن کا شناخت شیر علی ولد وشی کے نام سے ہوئی۔ جب کہ گلی اور تراجبین کے علاقوں میں بھی آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی جا رہی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post