تربت(بلوچستان ٹوڈے)علاقہ گیبن کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ڈگری کالج تربت کی بس سروس کو کلاتک تک محدود رکھنے کے بجائے گیبن تک توسیع دی جائے، تاکہ وہاں کی طالبات بھی بروقت اور باقاعدگی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت کالج بس کلاتک تک جاتی ہے اور پھر واپس ہو جاتی ہے، حالانکہ کلاتک سے آگے گیبن تک متعدد طالبات موجود ہیں جنہیں روزانہ آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ مسئلہ برقرار رہا تو بچیوں کی تعلیم کا تسلسل متاثر ہو سکتا ہے اور شرح تعلیم میں مزید کمی آسکتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم کالجز، ڈپٹی کمشنر کیچ، کمشنر مکران اور منتخب علاقائی نمائندگان فوری نوٹس لیں اور گرلز کالج کی بس کو گیبن تک توسیع دے کر طالبات کو سہولت فراہم کریں۔