ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکہ چرواہا ھلاک

 


ڈیرہ بگٹی( بلوچستان ٹوڈے) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک چرواہا جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ماڑی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک چرواہا شادماں بگٹی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post