کوئٹہ( بلوچستان ٹوڈے ) شال قمبرانی روڈ سے دو کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد ، بتا جارہا ہے کہ دونوں بچیاں والدہ کے ہمراہ نانا کے گھر میں مقیم تھیں۔
بچیوں کے والدین میں دو سال قبل علیحدگی ہوئی تھی۔
بچیوں کی رہائش پر خانگی فیصلہ کیا گیا تھا۔
فیصلہ کے تحت والد کو ہفتے میں ایک روز بچیاں ساتھ لیجانے کی اجازت تھی۔
چار روز قبل چھوٹا چچا بچیوں کولینے کیلئے آیا تھا۔
چچا نے بتایا تھا کہ گھر میں شادی ہے ،
چچا نے کہا کہ دو تین روز تک بچیاں ہمارے پاس رہیں گی۔
چار روز گزرنے کے باوجود بچیاں واپس نہیں آئیں۔
سریاب پولیس نے مقدمہ کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا
جاں بحق ہونے والی دونوں بچیوں کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔
پوسٹ مارٹم پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے کی، کہاکہ دونوں بچیوں کو سانس بند کرکے مارا گیا ہے،
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بی بی میرب کی عمر 3 سال جبکہ بی بی یسرا کی عمر 7 سال ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی بوری بند لاشیں لائی گئیں تھیں۔
قتل کی جانے والی معصوم بچیوں میں سے ایک کے منہ میں چوسنی بھی تھی۔۔