خضدار مرکزی شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات، لیویز فورس کی بروقت کاروائی ،دو ڈکیت ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

 


خضدار ( بلوچستان ٹوڈے) مقبوضہ بلوچستان  کے علاقہ کوراڑو  گذشتہ شب  کوراڑو کے مقام پر تین ڈکیت روڈ پر ناکہ بندی کرکے مسافر گاڑیوں کو لوٹنے کوشش میں مصروف تھے۔

اطلاع پر لیویز فورس نے فوری کاروائی شروع کردی ۔

  ڈکیتوں نے لیویز فورس پر براہ راست فائر کھول دی۔

لیویز فورس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت موقعے پر ھلاک ایک  زخمی  ہوا جسے لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔

جبکہ ڈکیتوں کا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے قریبی پہاڑی سلسلے میں فرار ہوگیا۔ لیویز فورس نے اس کا پیچھا کرکے اس کا  تعاقب شروع کردیا ،مفرور ڈکیت نے لیویز فورس پر فائر کھول دی لیویز فورس کی جوابی فائرنگ سے مفرور ڈکیت موقعے پر جانبحق ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post