خاران (ویب ڈیسک ) خاران شہر میں یکے بعد دیگرے کم از کم تین شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
ذرائع نے اس حوالے سے ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ دھماکوں کا نشانہ خاران شہر کے مرکز میں واقع ریڈ زون میں قائم پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے مشترکہ دفاتر تھے۔
حملے کے بعد فورسز و خفیہ اداروں کی ٹیموں نے جا وقوعہ کو گھیرے میں لیکر علاقے میں کاروائی کا آغاز کردیا ہے، تاہم حملہ آور بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔