تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیلکور سے جبری لاپتہ حاطر علی ولد لعل بخش سکنہ کیلکور کے معصوم بچوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ انکے والد کو تقریبا 3 مئی 2025 کو شاہ آباد آسکانی تربت سے بوقت 5 بجے کرولا گاڑیوں پر سوار مسلحہ افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ وہ دبئی میں محنت مزدوری کرکے چھٹیوں پر آئے تھے، زیر علاج مریض بھی ہیں اور پوری خاندان کا اکلوتا سہارا ہیں، ہم بذریعہ میڈیا ڈپٹی کمشنرکیچ بشیر احمد بڑیچ اور دیگر اعلی حکام سے والد کے باحفاظت بازیابی کیلے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں۔