خاران ( بلوچستان ٹوڈے )بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق شاپنگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجاہد ولد خیر جان نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں.