خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں ملیریا کٹ نہ ہونا ضلعی انتظامیہ خضدار وضلعی محکمہ صحت کی غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے جھلاوان ایکشن کمیٹی خضدار

 


  خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جھلاوان ایکشن کمیٹی خضدار نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار  میں ملیریا کٹ دستیاب نہیں مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملیریا پروگرام کی مد میں خطیر رقم کو ایک  مسلط این جی او کے ذریعے خورد برد کیاجارہا ہے حتی کہ بڑی تعدادمیں ہر سال غریب عوام کیلئے مچھردانیاں من پسند افراد میں بندر بانٹ کی جاتی ہیں جبکہ موجودہ ملیریا کی وبائی شکل کی صورت میں جھلاوان بیلٹ میں ملیریا مرض عام ہوچکا ہے اس کے سدباب کیلئے ہرممکن دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عملی اقدامات ناگزیر ہیں سیکرٹری ہیلتھ وڈی جی ھیلتھ بلوچستان صوبائی کوآرڈینیٹر ملیریا پروگرام بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن وڈپٹی کمشنر وچیئرمین ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیٹی خضدار سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری اور ھنگامی ملیریا پروگرام مافیا کے خلاف کاروائی کرے اور ڈی ایچ او خضدارملیریا اسپرے مہم کو  فوری شروع کرے خصوصا مدارس کے طلباء کو مچھردانیاں فراہم کی جائیں اگر سنجیدگی سے عملدرآمد نہیں ہوا تو حسب سابق ڈی ایچ او وایم ایس ھٹاؤ خضدار بچاؤ تحریک چلانے پر مجبور ھونگے جس کی تمام تر ذمہ داری  متعلقہ نااہل افسران پر عائد ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post