چاغی ( ویب ڈیسک )بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ چاغی بازار شاپنگ گلی میں گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی آئی ایس آئی کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں امتیاز پنجابی شدید زخمی ہوا جن کا تعلق پنجاب سے ہے جو حجام کے روپ میں بھیس بدل کر، پاکستانی آئی ایس آئی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی بلوچستان پر قابض فورسز اور ان کے ایجنٹوں اور تنصیبات کو بلوچستان کے مکمل آزادی کے حصول تک مزید شدت کے ساتھ نشانہ بناکر حملے جاری رکھیں گے ۔