گوادر ،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ گوادر اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے مند سے پاکستانی فورسز نے چار نوجوانوں جاسم ولد یعقوب، ملک ولد فیض محمد، فیصل ولد بجار، اور رازق ولد بجار سکنہ خدا بخش چات کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جن میں سے ایک کو بعد ازاں رہا کر دیا ، تاہم باقی چار تاحال لاپتہ ہیں۔
اس طرح
تربت سنگانی سر سے سفیان ولد غلام رسول صوفی کو چھاپہ مار کر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پسنی کے علاقے لانٹی دان سے پاکستانی فورسز نے بشیر ولد سبزل نامی نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
لواحقین نے بشیر بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔