کیچ (ویب ڈیسک)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں بلوچ سرمچاروں نے دن دو بجے کے قریب نودز کے مقام پر مرکزی شاہراہ کو بلاک کر کے سنیپ چیکنگ کی۔
ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے روڈ بلاک کرنے کے بعد لیویز چیک پوسٹ کو اپنے قبضے میں لے کر نذرِ آتش کر دیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سرمچاروں نے تمام لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان سے بلوچ قوم کے خلاف ریاستی اداروں کا آلہ کار بننے پر سخت وارننگ دی، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
چیکنگ کے دوران معدنیات لے جانے والی متعدد گاڑیوں کو روک کر ان کے ٹائر برسٹ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کا سلسلہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران مسلح افراد نے مکمل کنٹرول سنبھالے رکھا۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔