قلات( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مکہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت سعید احمد ولد عبدالغنی قوم سمالانی کے نام سے ہوا ہے ۔
اس طرح قلات ناصر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول استاد غلام مصطفیٰ ولد جمعہ خان قوم شاہوانی سکنہ خضداراور اس کا ساتھی زخمی ہوگئے ۔
علاوہ ازیں کرخ میں نامعلوم افراد نے لاکھارو جانے والے اللہ داد ساسولی کے بیٹے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تینو واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں