قلعہ عبداللہ توت اڈہ میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 


قلعہ عبداللہ( ویب ڈیسک ) قلعہ عبداللہ کے علاقے توت اڈہ میں دو قبائل کے درمیان پرانا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھگڑا زمینی تنازعے کے باعث پیش آیا، دونوں جانب سے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بازار اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے جھڑپ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post