اسلام آباد انتظامیہ کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے ۔بی وائی سی

 


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے جاری بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کو شرم آنا چاہئے انہیں اپنی زمین پر چند بلوچ بھی برداشت نہیں۔ پہلے پانی بند کر کے لاپتہ افراد کے لواحقین کو اذیت دی گئی، اب رات کے اندھیرے میں فلیٹ سے نکالی۔ لواحقین کے مطابق ایس ایچ او نے مالک مکان کو دباؤ ڈال کر کہا کہ ہمیں نکال دے اور ہمیں نکال  بھی دیا۔

ہم کبھی نہیں بھولیں گے کہ کس طرح آپ نے ہماری ماؤں کو شدید بارش اور تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے بٹھایا  اور اب انہیں بے سروسامانی میں سڑک پر لانے کی سازش کر کے اور پلیٹ سے نکلوا دیا۔

آپ کی یہ بزدلانہ حرکتیں ہمارے حوصلے کو مزید جلا بخشتی ہیں۔ ہم سر نہیں جھکائیں گے۔ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہمارے تمام لیڈرز اور پیارے بازیاب نہیں ہو جاتے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post