بلوچستان میں مون سون بارشوں سے 16 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات کو نقصان

 


کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے)بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق 28 جون سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اموات ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو کے اضلاع میں پیش آئیں۔ بارشوں اور طوفانی موسم کے باعث 58 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 47 مکانات جزوی طور پر اور 11 مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post