شہید حبیب جالب کا نام بلوچ قومی تحریک کی فکری بنیادوں میں کندہ ہے.بی ایس او

 


کوئٹہ ( پریس ریلیز ) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے شہید حبیب جالب بلوچ کی برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جالب بلوچ کا نام بلوچ قومی تحریک کی فکری بنیادوں میں کندہ ہے۔ وہ محض ایک رہنما نہیں، ایک متحرک سیاسی کارکن، ایک جرات مند آواز اور فکری مزاحمت کی علامت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی بلوچ قوم کی اجتماعی مسائل، فکری خودمختاری اور نظریات کے لیے وقف کر دی۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ شہید حبیب جالب بلوچ ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے وقت کی آمریت کو چیلنج کیا، ریاستی جبر کے خلاف دلیل کی طاقت سے لڑا، اور قومی بیانیے کو شعوری بنیاد فراہم کی۔ وہ پارلیمان کے اندر بھی جدوجہد کی علامت تھے اور پارلیمان سے باہربھی ایک توانا آواز تھے۔ ان کا قتل محض ایک فرد کی خاموشی نہیں تھی بلکہ بلوچ قوم کے فکری وجود پر حملہ تھا  مگر دشمن بھول گیا کہ نظریہ گولی سے نہیں مٹتا۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ بی ایس او اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ شہید حبیب جالب کی فکری میراث کو نہ صرف زندہ رکھے گی بلکہ آنے والی نسلوں تک منتقل کرےگی۔ شہادتوں سے ہمیں خاموش نہیں کیا جا سکتا۔افکارِ شہید جالب ہماری قومی تحریک کے ستون ہیں، اور بی ایس او اس ستون کو گرنے نہیں دے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post