مستونگ مسلح افراد کی ناکہ بندی، سیندک پروجیکٹ کی گاڑیاں نذرِ آتش ، مستونگ، سبی شاہراہ پر ناکہ بندی، لیویز تھانہ نذر آتش

 


مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے ناکہ بندی کردی۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد گزرنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کی گاڑیوں کو روک کر آگ لگا دی۔ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔

دوسری جانب ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے سبی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے لیویز تھانہ دشت پر قبضہ جما لیا اور تھانے کو نذر آتش کر دیا۔

واقعے کے دوران کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حملہ آور  کارروائی مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post